Uncategorized
تازہ ترین

کے الیکٹرک پر پچاس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد

گزشتہ سال ماہ رمضان میں 14 سے 15 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ اور ناقص ترسیلی نظام کے سب نیپرا نے جرمانہ عائد کیا ۔۔

کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے شدید عوام ردعمل کے بعد کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی پر ایکشن لے لیا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک پر 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی کی ٹیم نے یکم جون 2017 سے 5 جون 2017 تک کے الیکٹرک کے ترسیلی اور پیداواری نظام کا معائنہ کیا تھا اس دوران ٹیم نے عوامی رائے بھی حاصل کی۔ نیپرا ذرائع کے مطابق معائنہ لوڈ شیڈنگ کی حقیقت جانے کیلئے کیا گیا تھا۔

گزشتہ سال کراچی کا دورہ کرنے والی نیپرا ٹیم نے اعلی حکام کو اپنی تفصیلی رپورٹ جمع کرائی تھی۔ رپورٹ میں کے الیکٹرک کیخلاف قانونی کارروائی اور شو کاز نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک عائد کردہ الزامات خلاف کا کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکی۔ نیپرا اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بن قاسم پاور پلانٹ کے پارٹ کی نامناسب مرمت کی وجہ سے پاور پلانٹ بند ہوتا رہا۔

واضع رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے نیپرا کو کراچی شہر میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی تھی ۔

ٹیگس

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close