Uncategorized
تازہ ترین

مالی سال 2018 میں درآمدات پر سیلز ٹیکس کلیکشن میں 16 فیصد کا اضافہ ہوا، ایف بی آر

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 18۔2017 کے دوران مجموعی طور پر سیلز ٹیکس وصولیوں میں8 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ درآمدات پر سیلز ٹیکس کی وصولیاں16 فیصد تک بڑھی ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران مجموعی ٹیکسزمحصولات میں سیلز ٹیکس کی وصولی کی شرح39 فیصد رہی ہے۔

ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران سیلز ٹیکس محصولات1491 ارب روپے رہے جبکہ مالی سال2016-17ء کے دوران سیلز ٹیکس کی مد میں1329 ارب روپے کی وصولیاں کی گئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران سیلز ٹیکس محصولات میں مجموعی طور پر12.2 فیصد کا اضافہ ہوا اور مالی سال2017ء کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال2018ء کے دوران سیلز ٹیکس کی مد میں162 ارب روپے سے زائد وصولیاں کی گئی ہیں۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close