Uncategorized
تازہ ترین

اگست میں قانونی طور پر اوپن مارکیٹ کے ذریعے ملک کے زر مبادلہ میں براہ راست 22 کروڑڈالر جمع ہوئے، ملک بوستان

وزیر اعظم عمران خان سمندر پار پاکستانی سرمایہ کاروں کا اضطراب اور افغان تجارت کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر دور کریں

کراچی: فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان خان نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے کرنسی ایکس چینج کو بینکنگ چینل پر لانے کے مثبت اثرات ظاہر ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگست میں قانونی طور پر اوپن مارکیٹ کے ذریعے ملک کے زر مبادلہ میں براہ راست 22 کروڑڈالر جمع ہوئے جبکہ جولائی میں 15 کروڑ ڈالر اور جون میں اوپن مارکیٹ کے ذریعے 7 کروڑ ڈالر ملکی ذخائر میں جمع ہوئے۔

ملک بوستان خان نے کہا ہے کہ غیر قانونی ایکس چینجز کے حوالے سے نئی حکومت کے مثبت فیصلوں کے نتیجے میں کرنسی اسمگلنگ میں خاطر خواہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ کرنسی کی لین دین کو چینلائزڈ کرنے سے زرمبادلہ کی شکل میں جولائی سے اگست کے دوران اضافی 10 کروڑ ڈالرحاصل ہوئے ہیں۔ ایک کروڑ ڈالر کی رقم غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر چلی جاتی تھی۔

ملک بوستان نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ پاکستان کی معیشت کے لئے اچھا شگون ہے۔ ملک بوستان نے بتایا کہ بینکنگ چینل کے حکومتی فیصلے سے اب سرمایہ کار ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور فضائی راستوں سے کرنسی کی نقل و حمل نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی راستوں سے بھیجی گئی بیرون ممالک موجود پاکستانیوں کے اربوں ڈالر کی واپسی سے معیشت کی دہری ہوتی کمر مضبوط ہوگی۔

ملک بوستان خان نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سرمایہ کار اب بھی تزبزب کے شکار ہیں، ان کی سرمایہ کاری کی حفاظت کے لئے حکومت اہم فیصلے اور ضمانت دے تاکہ سمندر پار ممالک میں موجود محب وطن پاکستانی ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے موجودہ حکومت کے اقدامات میں شریک ہوسکیں۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے کہا ہے کہ حکومت افغان تجارت کے معاملات ترجیحی بنیادوں پر درست کرے تاکہ پاکستان کو زمینی راستے سے برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ میں اضافہ مکن ہو۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں معاشی مسائل سے روگردانی اور شخصی فیصلوں نے معیشت کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔ ملک بوستان خان نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان، وزیر خزانہ اسد عمر اور ان کی معاشی ماہرین کی ٹیم ملک کو معاشی سے نکالنے کے لئے برآمدات میں اضافے، افغان تجارت کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close