پریس ریلیز
تازہ ترین

ایس ای سی پی اور نیشنل یونیورسٹی آ ف ٹیکنالوجی نےمفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیے

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور نیشنل یونیورسٹی آ ف ٹیکنالوجی اسلام آباد نے ایس ای سی پی کے صدردفتر میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دئے ہیں۔ اس موقع پر ایس ای سی پی کے چیئرمین شوکت حسین ، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ریکٹرلیفٹینٹ جنرل خالد اصغر ، ایس ای سی پی کے کمشنر شوذب علی اور یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر سید عدنان موجود تھے۔

اس مفاہمتی یاداشت کے تحت دونوں ادارے طلبہ کو کیپٹل مارکیٹ ، غیر بینکنگ مالیاتی شعبے، بیمہ اور کمپنیوں کی رجسٹریشن کے بارے آگہی دینے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ایس ای سی پی سیمینار، ویب نار، سٹاک ٹریڈنگ مقابلوں اور بحث مباحثے کے ذریعے طلبہ کو مالی امو ر کے بار ے میں شعور اور آگہی مہیا کرے گی۔

اس موقع پر ایس ای سی پی کے کمشنر شوذب علی نے پاکستان میں کیپٹل مارکیٹ ، غیر بینکنگ مالیاتی شعبےاور کمپنیوں کی رجسٹریشن کے بارے میں آگہی پھیلانے پر زور دیاہے۔انہوں نے کہا کہ تمام شراکت داروں بشمول صنعت کاروں، یونیورسٹی اساتذہ اور ریگولیٹرز کو مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد اصغرنےمعیشت کو ترقی دینے اور عوام کی خوش حالی کے لئے نئے کاروبارشروع کرنے(آنٹراپنورشپ) کی اہمیت پر روشنی ڈالی اس سلسلے میں ان کی یونیورسٹی نے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کی تفصیل بیان کی ۔ انہو ں نے ایس ای سی پی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کااظہار کیا کہ ان کا ادارہ ایس ای سی پی کی جمع پونجی کی مہم سے بھرپور استفادہ کرے گا۔

ٹیگس

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close