پریس ریلیز
تازہ ترین

سعودی عرب اور امارات کی سی پیک میں شمولیت سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، میاں زاہد

کراچی: پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم و آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا ارادہ کیا اور باہمی تعلقات کو مزید بہتر کرنے کا عزم کیا، سعودی عرب نے سی پیک کے تحت گوادر میں آئل سٹی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے جس سے پاکستان میں غربت میں کمی آئے گی اور روزگار کے مواق میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت سے پاکستان اور علاقائی امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور علاقائی تجارت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کے دورے کے دوران سیاسی، دفاعی، معاشی، تجارتی اور ثقافتی تعاون کے ساتھ ساتھ تجارتی ویزوں اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی مزدوروں کے بڑھتے ہوئے مسائل، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور مسائل کو حل کرنے پر دونوں ممالک کی قیادت کا اتفاق خوش آئند ہے، ماضی میں بھی دونوں ممالک کے برادرانہ اور مثالی تعلقات رہے ہیں، جو مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔

ٹیگس

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close