ٹیکسیشنفنانس
تازہ ترین

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کردی

توسیع کا اطلاق تنخواہ دار طبقے، ایسوسی ایشن آف پرسنز اور ایف ٹی آر کے ذمرے میں آنے والی کمپنیز پر ہوگا، ذرائع

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی سہولت کو مد نظررکھتے ہوئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں دو ماہ کی توسیع کردی ہے۔ اسٹیک ہولڈرز اب 30 نومبر تک اپنے گوشوارے نئے متعارف کردہ آف لائن سافٹ وئیر ( آئی آرآئی ایس- اے ڈی ایکس) کے ذریعے داخل کرسکتے ہیں۔

واضع رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے تنخواہ دار طبقے، ایسوسی ایشن آف پرسنز اور ایف ٹی آر کے دائرے میں آنے والے افراد کے لئے گوشوارے جمع کرانے کی تاریغ 31 اگست سے بڑھا کر 30 ستمبر کی گئی تھی جسے مزید دو ماہ تک بڑھایا گیا ہے

ایف بی آر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپیشل ٹیکس سال کے ذمرے میں آنے والی کمپنیز کو بھی گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں مزید دو ماہ کی سہولت دے دی گئی ہے۔

اسپیشل ٹیکس سال کے لئے گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ 30 ستمبر مقرر تھی جوکہ اب 30 نومبر کردی گئی ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ توسیع کی مدت حمتی ہوگی اسے مزید نہیں بڑھایا جائے گا۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

کمنٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close