ٹریڈ اینڈ انڈسٹریٹیکسیشنمنی اینڈ بینکنگ
تازہ ترین

چین سے معاملات طے ہونے کے بعد روپے کی قدر بہتر ہوگی۔ ملک بوستان

اوور سیز پاکستانیوں پر فائلر کی شرط سے رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو بڑا دھچکا پہنچا۔ صدر فاریکس ایسوسی ایشن

کراچی: فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ( فیف) کے صدر ملک بوستان نے کہا ہے کہ چین کے دورے سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر قرض لینا درست نہیں۔ ملک بوستان نے کہا کہ سعودی عرب دورے سے پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ تین سال کے لئے ادھار پر تیل کی فراہمی ملک کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ چین سے معاملات طے ہونے سے پاکستان آئی ایم ایف کی بلیک میلنگ سے نکل آئے گا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر نے کہا کہ چین کے دورے کے بعد ڈالر مزید نیچے آنے کا امکان ہے۔ تجارتی خسارے میں کمی کے لئے چین سے پاکستانی مصنوعات برآمد کرنے کی بات کی جائے۔ چین کے ساتھ تجارتی خسارہ 12 ارب ڈالر ہے۔ سعودی عرب اور چین کو پاکستان کی معاشی مجبوریوں کا ادراک ہے۔ پاکستان کے پاس اب ایڈوانس ٹیکنالوجی آچکی ہے اسے رائج کرنے سے ٹیکس نیٹ کو وسعت ملے گی۔

ملک بوستان نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے امراء کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا اعلان زبانی ہی رہا ہے۔ اس پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔ تنخواہ دار طبقہ پورا ٹیکس دیتا ہے لیکن ماہانہ کروڑوں روپے خرچ کرنے والوں سے حساب نہیں لیا جاتا۔ ملک کی 20 کروڑآبادی میں صرف 12 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں جوشرح کے لحاظ سے ایک فیصد ہے۔

فیپ کے صدر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گیس، بجلی پر ٹیکس اور ریگیولیٹری ڈیوٹیزلگائے جانے کے براہ راست اور منفی اثرات غریب عوام پر پڑے ہیں۔ کوئی شک نہیں کہ چند ماہ میں مہنگائی کی شرح 12 فیصد سے تجاوز کرجائے گی۔ جو ٹیکس نیٹ میں ہیں انہیں ہی دوبارہ نوٹسسز جاری کرنا درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کما کر ٹیکس نہ دینے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے۔ گزشتہ دس سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 90 فیصد سرمایہ رئیل اسٹیٹ میں لگایا ۔

ملک بوستان نے کہا کہ سمندر پار پاکستان ہوم ریمیٹنس بڑے اخراجات کے لئے بھیجتے ہیں۔ فی فرد ورکز ریمیٹنس دو سو سے ایک ہزار ڈالر سے زائد نہیں ہوتی۔ حکومت نے جب سے فائلر اور نان فائلر کی شرط عائد کی ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ترسیلات روک دی ہیں جس سےرئیل اسٹیٹ سمیت تعمیراتی شعبے کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے۔

ملک بوستان نے حکومت پر زور دیا کہ اوور سیز پاکستانیوں پر فائلر اور نان فائلر کی شرط ختم کرے۔ افغان تجارت میں بہتری نہیں آئی۔ پاک افغان صورتحال سے بھارت معاشی فوائد حاصل کررہا ہے۔ ایسی فضاء قائم کی جائے جس سے پاک افغان سرحد پر تجارت کو فروغ حاصل ہو۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close