ٹریڈ اینڈ انڈسٹریٹیکسیشنفنانس
تازہ ترین

ایف بی آر نے درآمدی اشیاء پر 5 سے 90 فیصد ریگیولیٹری ڈیوٹی نافذ کردی

ایس آر او 640 (1)/ 2018 کے تحت پھل، سبزیاں، فروزن فوڈ، کیمیکلز، پرفیومز، جویلری، میک اپ، ملبوسات، گاڑیاں اور پینٹ سمیت 570 اشیاء پر آرڈی نافذ

کراچی: فیڈرل بورڈآف ریوینیو (ایف بی آر) نے درآمدی اشیاء پر مزید 5 سے 35 فیصد ریگیولیٹری ڈیوٹیز کا ایس آر او جاری کردیا۔ نئے ایس آراو 640 (1)/ 2018 کے اجراء سے 570 ٹیریف لائنز پر آر ڈی نافذ کردی گئی ہے۔

ایف بی آر کے نئے ایس آر او 640 (1)/2018 کے اجراء کے بعد فروزن فوڈ، سوئیٹنڈ ملک، درآمدی مکھن، ڈیری آئیٹمز، پنیر، شہد، درآمدی سبزی جس میں خشک اور فروزن شامل ہیں ان کے علاوہپھلوں میں آم، کھجوریں، مینگو اسٹین ، امرود، سیب، چیری، آڑو، آلو بخارہ، سٹرس فروٹ، گندم، میدہ، گندم کا آٹا، پان پتہ، کوکو پاوڈر، مالٹ، پاستا، بیکری آئیٹمز میں کیک، پیسٹری، بسکٹس، کے علاوہ جام، جیلی، مارملیٹ، پائناپل شامل ہیں جن پر 5 سے 35 فیصد تک ریگیولیٹری ڈیوٹیز عائد کی گئی ہیں

سب سے زیادہ ( 60 فیصد) درآمدی فروٹ جوس پر آر ڈی لگائی گئی ہے۔ 570 اشیاء میں آئس کریم، منرل واٹر، تمباکو، سگریٹ، سگار بھی شامل ہیں۔

کیمیکلز میں کاربن ڈائی آکسائڈ، کیلشیئم کلورائیڈ، میگنیشیئم، الیومینئم، ہائیڈروجن پر آکسائڈ، کلوروڈی فلورو میتھین، درآمدی رنگ، وارنش، سینتھیٹک پولیمر شامل ہیں

میک اپ، پرفیومز، بیوٹی کٹس، شیونگ کٹس پر بھی 50 فیصد ریگیولیٹری ڈیوٹی نافذ کی گئی ہے۔ نئے ایس آر او میں درآدی صابن، کچن، ٹیبل اور باتھ روم کے لئے درآمدی اشیاء پر بھی15 سے 30 فیصد آر ڈی لاگو کی گئی ہے

جویلری باکس، سوٹ کیس، سگار اور سگریٹ کیس، چشموں کے پاوچز پر 20 فیصد آرڈی نافذ کی گئی ہے۔ پولییسٹر، ےارن اور وون فیبرک پر 2 سے 8 فیصد ریگیولیٹری ڈیوٹی لاگائی گئی ہے

خواتین، بچوں نوجوانوں کے امپورٹڈ ملبوسات، جیکٹس، ٹراوزرز، سنگلیٹ، اسکرٹس، بلیزرز پر 5 فیصد آر ڈی نافذ کی گئی ہے۔

ربر، پلاسٹک اور جمڑے کے جوتوں پر 40 فیصد آر ڈی لگائی گئی ہے۔

تعمیراتی صنعت میں استعمال ہونے والی اشیاء سیرامک ٹائلز، باتھ ٹب، سیرامک بیسن، واش بیسن پر 20 فیصد آر ڈی نافذ کی گئی ہے۔
ہارڈ وئیر اشیاء میں نٹ، بولٹ، اسکریوز، ریویٹس، واشرز وغیرہ پر 25 فیصد ریگیولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ کینچی، بیلڈ پر 15 فیصد اور استعمال شدہ فرنیچر کے سامان ہر 10 فیصد آر ڈی نافذ کی گئی ہے

درآمدی پنکے جن میں سیلنگ فین، ایگزاسٹ فین، اسٹینڈ فین ہر 20 فیصد آرڈی لاگو کی گئی ہے۔ انرجی سیونگ بلوں، لیمپس، ٹیلیفون وائر پر 2 سے 5 فیصد آر ڈی جبکہ آپٹک فائبر کیبل پر 10 فیصد آر ڈی کا نفاذ گیا گیا ہے

1300 سی سی سے کم منی وین اور فور بائی فور گاڑیوں پر 15 فیصد آرڈی لگائی گئی ہے۔

View Fullscreen
ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close