ٹیکسیشنفنانس
تازہ ترین

ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں 15 ارب کم حاصل کئے

گزشتہ سال فنانس ایکٹ کے ذریعے 70 ارب روپے کے ریلیف سے ایف بی آر کے محصولات پر منفی اثرات مرتب ہوئے

اسلام آباد: وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو موجودہ مالی سال (جولائی-ستمبر) کے دوران آمدنی کے مجموعی ہدف سے 15 ارب روپے کم حاصل ہوئے۔ پہلی سہہ ماہی میں ایف بی آر کے مجموعی اہداف 851 ارب روپے مقرر کئے گئے تھے۔

وفاقی محصولات کے ادارے ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران 836 ارب روپے حاصل کئے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں حاصل ہونے والے محصولات 766 ارب روپے سے 9.14 فیصد زیادہ ہے۔ جبکہ پہلی سہہ ماہی کا مقرر کردہ ہدف 851 ارب روپے تھا۔

ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال کے کے دوران فنانس ایکٹ کے ذریعے متعارف کرائے گئے 70 ارب روپے کے امدادی اقدامات سے ادارے کی آمدنی کے مجموعے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ستمبر 2018 میں علاوہ بک ایڈجسٹمنٹ 323 ارب روپے حاصل ہوئے۔

ایف بی آر کے مطابق ملک کے طول و ارض سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار سے محصولات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ پہلی سہہ ماہی کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ رواں سال ایف بی آر محصولات کے مجموعی اہداف 4398 ارب روپے کے حصول کے قریب آسکتا ہے۔

واضع رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی درخواست اور رواں مالی سال کے مقرر کردہ اہداف کے حصول کیلئے گزشتہ روزانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں دو ماہ کی توسیع کردی ہے۔ اب تنخواہ دار طبقہ، ایسوسی ایشن آف پرسنز ( اے او پیز) دیگر افراد اور ایف ٹی آرکے دائرے میں آنے والی کمپنیاں 30 نومبر تک انکم ٹیکس گوشوارے بذریعہ نئے متعارف کردہ آئی آر آئی ایس- اے ڈی ایکس سافٹ ویئر جمع کرسکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے اسٹیک ہولڈرز کی مشکلات اور ریوینیو اہداف کو مد نظر رکھتے ہوئے نوٹیفیکیش کے اجراء سے قبل اور آخری لمحات میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں ایک ماہ کی بجائے دو ماہ کا ریلیف دیا ہے۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close