ٹیکسیشنفنانس
تازہ ترین

وفاقی وزیر خزانہ کی چیرمین ایف بی آر کو منی لانڈرنگ اور محصولات پر واضع ہدایات

ٹیکس چوروں کی مدد نہیں کریں گے، ایف بی آر میں اصلاحات پہلی ترجیح ہے، اسد عمر

کراچی: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے نئے چیرمین ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کو متواتر کئی ہدایات دی ہیں جن میں محصولات کا دائرہ وسیع کرنے، ایف بی آر کے تحت قائم اینٹی منی لانڈرنگ ونگ کو فعال کرنے، اندرون ملک اور بیرون ممالک پاکستانیوں کے اثاثے اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات پر کاروائی تیز کرنے کے علاوہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو میں نئی اصلاحات شامل ہیں

انتہائی معتبر ذرائع نے "پی کے ریوینیو” کو بتایا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیادوں پر چیرمین ایف بی آر ڈاکٹر جہانزیب خان سے ملاقات کررہے ہیں، کہا جارہا ہے کہ فنانشل ایکسشن ٹاسک فورس کے 40 تجاویز پر ہنگامی بنیادوں پر عملدرآمد کے لیئے اس وقت ایف بی آر و اہم ترین ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں تاکہ ایف اے ٹی ایف جائزہ اجلاس میں حکومت پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ با وزن اور حقائق سے قریب تر ہو۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمرنے چیرمین ایف بی آر کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لئے متعارف کئے گئے آئی آر آئی ای۔ اے ڈی ایکس آف لائن ایپلی کیشن سے آگاہی اور ماضی میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں متعدد بار توسیع کی روایت کے تدارک کی بھی ہدایات دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ نے چیرمین ایف بی آر کو اسٹیٹ بینک، کمرشل بینکوں اور ایس ای سی پی سے کمپنیوں، اثاثوں اور کھاتے داروں سے متعلق معلومات کے لئے لائژن بڑھانے کی بھی ہدایات دی ہیں تاکہ ایف اے ٹی ایف کی ہدایت پر عمل پیرا ہوکر گرے لسٹ سے چٹکارہ حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

واضع رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ماضی کی روایات کی طرح ایف بی آر کے مرکزی دفتر میں اجلاس منعقد نہیں کئے نہ ہی کسی ایف بی آر ممبر کو براہ رات ہدایات جاری کی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اپنے دفتر میں اہم ترین امور کے ساتھ روزانہ کی بنیادوں پر ڈاکٹر جہانزیب سے ملاقات اور مشاورت کر رہے ہیں۔

معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ چیر مین ایف بی آر نے وزیر خزانہ اسد عمر کو برطانیہ سے پاکستانیوں کے اثاثوں اور جائیدادوں کے حوالے سے اکھٹے کئے جانے والے شواہد کے علاوہ 400 اہم شخصیات کے حوالے سے بھی آگاہ کردیا ہے۔ مزید یہ کہ ڈاکٹر جہنزیب نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو ودھ ہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگیوں پر 2 لاکھ 40 ہزار افراد کو نوٹسسز جاری کئے جانے کی بریفنگ دے دی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ٹیکس کی اصلاحات اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد آئیندہ چند روز میں بریفنگ دینگے۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close