ٹیکسیشنفنانس
تازہ ترین

وزیر اعظم عمران خان نے بیرسٹر حماد اظہر کو ریوینیو کا معاون خصوصی مقرر کردیا

تنخواہ یا الاونس نہیں لونگا، وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق کام کرونگا، بیرسٹر حماد اظہر

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹیم میں ایک اور تعلیم یافتہ نوجوان کا اضافہ کیا ہے۔ بیرسٹر حماد اظہر جو کہ سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے صاحب زادے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے انہیں ریوینیو کا معاون خصوصی مقرر کردیا ہے۔

ببیرسٹر حماد اظہر عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے پیلٹ فارم سے این اے۔ 126 لاہور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے قانون اور معیشت کی تعلیم حاصل کی ہے۔

بیرسٹر حماد اظہر نے نئی ذمہ داری دیئے جانے کے بارے میں اپنے ٹوئیٹ کے ذریعے کہا ہے کہ وہ اس عہدے کی تنخواہ یا مراعات نہیں لیں گے اور وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر محصولات میں اصلاحات اور ملک کے وسیع تر مفاد میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

بیرسٹر حماد اظہر نے نئی ذمہ داری ملنے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے چیرمین ڈاکٹر جہانزیب خان سے ملاقات کی ہے اس دوران چیرمین ایف بی آر نے معاون خصوصی برائے ریوینیو کو ایف بی آر کے بارے میں بریفنگ دی۔

واضع رہے کہ ایف بی آر کے اعلٰی حکام نے بیرسٹر حماد اظہر کی بحثیت معاون خوصی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close