ٹریڈ اینڈ انڈسٹریٹیکسیشن
تازہ ترین

ایف بی آر انکم ٹیکس گوشورے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کرے، غضنفر بلور

کرا چی : وفاق ایونہائے صنعت و تجارت ( ایف پی سی سی آئی) کے صدر غضنفر بلور نے چیرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد جہانزیب خان سے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشورے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے 31 اکتوبر کی جائے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر نے کہا ہے کہ عید الضحٰی اور عاشورہ کی تعطیلات کے باعث ہزاروں ریٹرنز فائل نہیں کئے جاسکے۔ غضنفر بلور نے کہا ہے کہ نئے آئی ٹی آر فارم تاخیر سے جاری ہوئے ہیں اور تبدیل شدہ شرائط کو سمجھنے میں وقت درکار ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کا فارم بھی تاحال جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر نے کہا ہے کہ تاریخ میں توسیع نہ کی گئی تو ہزاروں افراد ایکٹیو ٹیکس پیئر فہرست کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

ٹیگس

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close