ٹریڈ اینڈ انڈسٹری
تازہ ترین

وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کی انتخابی مہم میں تیزی، یو بی جی کے رہنماء متحرک ہوگئے

برسراقتدار یونائٹڈبزنس گروپ نے ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات کیلئے دوسری ملک گیرمہم کا آغاز

کراچی: اٹھائیس دسمبر کو ہونے والے ایوان ہائے صنعت و تجارت کے سالانہ انتخابات کیلئے برسراقتدار یونائٹڈبزنس گروپ (یو بی جی) نے ملک گیرمہم کا آغاز کردیا ہے۔ دوسری ملک گیر مہم کے آغاز کے موقع پر یوبی جی کی کورکمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سارک چیمبرآف کامرس کے سیئرنائب صدر افتخارعلی ملک نے کہاکہ ملک کے مختلف چیمبروں کی جانب سے ان کے گروپ کی حمایت میں اضافہ ہورہاہے، انہوں نے کہاکہ دوسرے مرحلے کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی ہے اورتمام رہنماء اورکارکن اس میں بھرپورانداز میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یوبی جی کی قیادت نے سخت محنت کی ہے اورگروپ کی کوششوں سے حکومت میں بزنس کمیونٹی کا احترام بحال کیا گیا، ہم نے ماضی میں تاجروں اورصنعت کاروں کے مسائل کے حل کیلئے کام کیا ہے اورمستقبل میں بھی ہم ان اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ سیلز اینڈ ریبیٹ ٹیکس کی واپسی کا حالیہ اقدام ایف پی سی سی آئی اوریونائٹڈ بزنس گروپ کی کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔

انہوں نے کہاکہ کہ پہلے مرحلے میں یوبی جی کے وفد نے سیالکوٹ، سرگودھا، گوجرانوالہ ، لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال۔ وہاڑی، خانیوال ، ملتان اورفیصل آباد چیمبر کے دورے کئے اورالیکشن سے متعلق امورپرمشاورت کی گئی۔

اس موقع پر یوبی جی کے پیٹرن انچیف ایس ایم منیر، صدارتی امیداوارانجنئیر داروخان اچکزئی، سابق صدرزبیرطفیل، میاں محمد ادریس، روف عالم ،زبیراحمد ملک۔ سہیل حسین ملک، رحمت اللہ جاوید، چوہدری عرفان یوسف، ڈاکٹر اختیار بیگ، اسماعیل ستار، محمد ارشد جمال اورسینئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں کے تمام امیداواربھی موجو دتھے۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close