ٹریڈ اینڈ انڈسٹریسیکٹورل
تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں بزنس کمیونٹی کے مسائل پر بات کرونگا،ایس ایم منیر

عمران خان کی قیادت میں پاکستان دنیا کی عظیم قوت بننے جارہا ہے، عقیل کریم ڈھیڈھی کے اعشائیے سے یو بی جی پیٹرن انچیف کا خطاب

کراچی: فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)میں برسر اقتدار یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے پیٹرن انچیف ایس ایم منیرنے عقیل کریم ڈھیڈھی کی جانب سے دیئے گئے اعشائیے سے خطاب کے دوران کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کررہے ہیں،راتوں رات گند صاف نہیں ہوسکتی اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم تحریک انصاف کی حکومت کو وقت دیں کیونکہ عمران خان کی قیادت میں دنیا کی عظیم قوت بننے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر کل وہ بنی گالا جائیں گے اور ملاقات میں پاکستان کی تجارت وصنعت کی بہتری ،ایکسپورٹرز کے ریفنڈز کیلئے بات کریں گے۔ پاکستان بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ عقیل کریم ڈھیڈھی کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر عقیل کریم ڈھیڈھی کی نمائندگی کرتے ہوئے عبدالرحیم جانو،یحییٰ پولانی،بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار،خالدتواب،رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر،آفتاب صدیقی ،غلام فاروق نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں زبیرطفیل،گلزار فیروز، سینیٹر عبدالحسیب خان،سردار یاسین ملک،احمدچنائے،مہتاب چاؤلہ،مظہر اے ناصر،حنیف گوہر، عامر اقبال ، دانش خان،ولی محمد،حنا منصب خان ،فرحان الرحمان،زکریا عثمان،ناصر حیات مگوں،میاں زاہد حسین اور دیگر تاجر رہنماء بھی شریک ہوئے۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ تاجر و صنعتکار برادری کے مفاد میں مشترکہ کام کرنے سے ملکی معیشت کو ہی فائدہ پہنچے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایف پی سی سی آئی میں بزنس کمیونٹی کے بہتر مفاد میں بہترین امیدواروں کو نامزد کرینگے اور اس سلسلے میں15اکتوبر کو لاہور میں یو بی جی کی سینٹر کورکمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے جس میں امیدواروں کی نامزدگی کا فیصلہ ہوگا،فیڈریشن میں ہمارا کسی کے ساتھ جائیداد کا نہیں بلکہ نشستوں کا جھگڑا ہے، ہم تمام گروپوں کے ساتھ مشاورت سے کام کرنا چاہتے ہیں لیکن چند تماشائی فساد پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

فیڈریشن چیمبر کے سابق سینئرنائب صدر عبدالرحیم جانو نے کہا کہ کراچی چیمبر کے انتخابات میں حصہ لینے والے پیٹریاٹ گروپ نے عقیل کریم ڈھیڈھی اور ایس ایم منیر کو ملا دیا ہے،ہم ایک ہوکر ٹریڈ کی بہتری کیلئے کام کریں گے، آنے والے چندسال ملک کیلئے مشکلات رہیں گی لیکن پھر پاکستان پر اچھا وقت آئے گا اور ہماری چاول کی ایکسپورٹ بھی3 ارب ڈالر تک پہنچے گی،ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب ایک آواز ہوکر حکومت سے بات کریں تاکہ مسئلے جلد حل ہوسکیں۔

خالدتواب نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے تین بڑے گروپ یکجا بیٹھے ہیں جسکا سہرا عقیل کریم ڈھیڈھی کے سر ہے،ملکی معیشت 100 دن میں بہترنہیں ہوسکتی، ملکی معیشت کو استحکام دینا حکومت کیلئے ضروری ہے اور حکومت فیڈریشن سے مشاورت کرے،تحریک انصاف حکومت کے وزراء افواہوں اور غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں۔

یحییٰ پولانی نے کہا کہ ہم بھرپور انداز میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتے رہیں گے اور ہمیں ایس ایم منیر کی قیادت پر مکمل بھروسہ ہے۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close