ٹریڈ اینڈ انڈسٹری
تازہ ترین

جاز لایا بڑی آفر ۔۔۔۔۔۔فوڈ اور میوزک فیسٹیول

کراچی: ملک کی معروف ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمپنی جاز ، فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول19 .2018 کا شراکتی سپانسر بن گیا ۔فوڈ اینڈ میوزک فیسٹول کے موقع پر جاز لوگوں کو اپنے پیاروں کے ساتھ جشن منانے کا موقع فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ حیرت انگیز ڈسکائونٹس اور فیسٹیول میں دلچسپ سرگرمیاں بھی آفر کریگا۔

جاز کیش صار فین اپنی اپلی کیشن پر کوئیک پلے کی کیو آر کوڈ سکیننگ کے ذریعہ فیسٹیول ٹکٹوں اور فوڈ اشیاء پر دلچسپ 40فیصد کیش بیک آفر حاصل کر سکیں گے۔

ہر نیٹ ورک کے صارفین مفت جاز کیش اپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر کے ، ایکسپریس ٹکٹ کائونٹر یا ایونٹ میں موجود جاز بوتھ پر جا کر اپنا موبائل اکاؤنٹ رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
جاز کے چیف ڈیجیٹل آفیسر، عامر اعجاز کہتےہیں کہ ”ڈیجیٹل مالیاتی خدمات لوگوں کی زندگیوں میں بڑی سہولتیں فراہم کرسکتی ہیں۔

فوڈاینڈ میوزک فیسٹیول ہمیں اپنے کیو آر ادائیگیوں کو ظاہر کرنے اور نئے صارفین کے ساتھ اپنے برانڈ کے پہچان بنانے کے لئے ایک مثالی موقع فراہم کرتا ہے۔

فیسٹیول کے شرکاء جاز سپر ڈپر کارڈ 500 روپے کی ڈسکائونٹ آفر میں حاصل کر سکیں گے ۔صارفین اس آفر میں دو ہزار وارد منٹس سے 2 ہزار ایم بی ڈیٹا جاز وارد اور دیگر تمام نیٹ ورک پر 150مفت منٹ کے ساتھ لطف اندوز ہوسکیں گے ۔
ایونٹ کے موقع پر اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے ، کاظم مجتبہ ، ہیڈ آف مارکیٹنگ جازنے کہا ” ہم اس موقع پر نہایت پر جوش ہیں اور امید کرتے ہیں

کی پراڈکٹس اور سروسز کے ذریعہ پانچ شہروں کے تین لاکھ پچاس ہزار سے زائد افراد کو سہولت فراہم کرنے کا عز م رکھتے ہیں۔
اس سال کا فوڈ اینڈ میوزک فیسٹول پہلے سے کہیں بڑا ہے جو کہ 5 شہروں میں 7ایونٹس پر مشتمل ہوگا۔ فیسٹیول کا آغاز 16،17اور 18 نومبر کو لاہور سے ہوگا۔ جس کے بعد دسمبر میں فیصل آباد ،کراچی اور جنوری 2019 میں اسلام آباد اور ملتان میں فیسٹول منعقد کیا جائے گا۔ فیسٹیول کا اختتام کراچی اور لاہور میں فروری 2019 کے ایونٹ کے بعد ہوگا۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close