ٹریڈ اینڈ انڈسٹریسیکٹورل

اوگرا کا عوام پر دہرا وار۔۔۔ گیس فکس چارجز میں مزید 300 فیصد تک اضافہ

گھریلو، تجارتی صارفین سمیت مسلح افواج کے میس اور فلاحی اداروں کو مہنگی گیس ملے گی

کراچی: اوگرا نے گیس فکسڈ چارجز میں مزید 300 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری.
اوگرا کی جانب سے گیس ٹیرف میں متواتر اضافے سے مہنگائی کی نئی نے عوام کو متاثرکیا ہے ۔ سرکاری دفاتر، اسپتالوں، مسلح افواج کے میس اور تعلیمی اداروں کے لیے گیس مہنگی کردی گئی ہے۔ گھریلو صارفین ، کیپٹو پاور پلانٹس سمیت فلاحی اداروں کے لیے بھی گیس ٹیرف بڑھا دئیے گئے ہیں۔

اوگرا نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہانہ گیس فکسڈ چارجز 3 ہزار 600 روپے بڑھا دیے گئے ہیں۔ گیس کے ماہانہ فکسڈ چارجز 1 ہزار 53 روپے سے بڑھا کر 4 ہزار 680 روپے کر دیے گئے۔

تجارتی صارفین، ہوٹلوں اور تجارتی مراکز کے لیے بھی گیس مہنگی کردی گئی ہے، ان صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 1 ہزار 225 روپے بڑھ کر 5 ہزار 880 روپے کر دیے گئے۔

برف کے کارخانوں کے لیے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز ایک ہزار 225 روپے اضافے کے ساتھ 5 ہزار 880 روپے مقررکئے گئے ہیں۔
اوگرا کی جانب سے ترمیمی بل کا اطلاق فوری طور ہو گا۔

ٹیگس

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close