ٹریڈ اینڈ انڈسٹری
تازہ ترین

کراچی چیمبر کا توہین آمیز خاکوں کے مقابلے پر وزیراعظم کے سخت مؤقف کا خیرمقدم

وزیر اعظم عمران خان کے سخت موقف کے نتیجے میں مقابلہ منسوخ ہوا، ملک کو ایسے ہی حکمران کی ضرورت ہے جو عوامی کی آواز سنے

کراچی: بزنس مین گروپ (بی ایم جی) کے رہنماؤں اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) کے عہدیداران نے وزیراعظم عمران خان نیازی کو ڈچ فریڈم پارٹی کے لیڈر گیرت وائلڈرس کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کا مقابلہ منعقد کرانے کے اعلان کے رد عمل میں سخت تنقید کرنے پرسراہا جس کے نتیجے میں خاکے بنانے کے اس مقابلے کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ایسے ہی حکمران کی ضرورت ہے جو عوامی کی آواز سنے۔

ایک بیان میں چیئرمین بی ایم جی اور سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی، وائس چیئرمین بی ایم جی طاہر خالق، زبیر موتی والا، ہارون فاروقی ، انجم نثار، کے سی سی آئی کے صدر مفسر عطا ملک، سینئر نائب صدر عبدالباسط عبدالرزاق اور نائب صدر ریحان حنیف نے توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کے حوالے سے حکومت کی واضح پالیسی کو مکمل طور پر سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کو برداشت نہیں کیا جاسکتا جس کی وجہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی اور ان کے جذبات مجروح ہوئے ۔

انہوں نے تمام مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ اسلامی تعاون کے ادارے او آئی سی کے پلیٹ فارم کو مؤثر طریقے سے استعمال کریں تاکہ مغربی دنیا کو امت مسلمہ کا واضع پیغام پہنچے۔

کراچی چیمبر کے رہنماؤں نے مغربی دنیا پر زور دیا کہ اس طرح کی حرکتوں کو سختی سے رو کاجائے جن کی وجہ دنیا بھر میں کمیونٹیز اور مذاہب کے درمیان نفرت پیدا ہوتی ہے ۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close