ٹریڈ اینڈ انڈسٹریسیکٹورل
تازہ ترین

کراچی چیمبر نے دیامر-بھاشا ڈیم کیلئے 2 کروڑ روپے کا چیک چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کردیا

کے سی ی آئی وفد میں سراج قاسم تیلی کے ہمراہ یونس بشیر شامل تھے، ڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے دیامر- بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے قائم کردہ فنڈ کے لئے 2 کروڑ روپے عطیہ کردیئے۔

واضع رہے کہ بزنس مین گروپ کے چیرمین سراج قاسم تیلی نے ایک ماہ قبل دیامر بھاشا ڈیم کے لئے بھاری رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کے لئے آنے والے وفد کی سربراہی سراج قاسم تیلی نے کی ان کے ہمراہ زبیر موتی والا، ہارون فارقی، انجم نثار، سبق صدر یونس بشیر، چیمبر کے صدر مفسر عطا ملک، اور دیگر شامل تھے۔ کراچی چیمبر کی قیادت نے ڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو خصوصی طور پر مدعو کیا تھا۔

کراچی چیمبر کے رہنماؤں نے چیف جسٹس ثاقب نثار کو چیمبر کی یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔ بزنس مین گروپ کے چیرمین سراج قاسم تیلی نے پی کے ریوینیو کو بتایا کہ کے سی سی آئی نے یہ رقم اپنے وسائل سے اکھٹی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی نے آڑھے وقت میں ہمیشہ پہلا قدم رکھنے کی روایت برقرار رکھی ہے۔

سراج قاسم تیلی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے دیامر بھاشا ڈیم کے لئے قائم کردہ فنڈ میں تمام لوگ شامل ہوں کیوں کہ اس عظیم مقصد کی تکمیل سے ہماری آنے والی نسلیں مستفید ہونگی۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close