ٹریڈ اینڈ انڈسٹریسیکٹورل
تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 31 فیصد کمی، برآمدات میں 31 فیصد اضافہ

اگست میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 1484 ہزار ٹن اور برآمدات 67 ہزار ٹن رہیں

کراچی: رواں مالی سال کے دوسرے ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اگست 2018 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 31 فیصد کمی کے ساتھ 1484 ہزار ٹن رہی ہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دروان پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 2163 ہزار ٹن ہوئیں۔

اوکیک کے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2018 کے دوران فرنس آئل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی مجموعی درآمدات میں بلترتیب 88 فیصد اور 50 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اگست 2018 میں جے پی۔1 فیول اور مو گیس کی درآمدات میں بلترتیب 89 فیصد اور 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سالانہ بنیادوں پر اگست 2018 کے عددی جائزے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 0.3 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close