ٹریڈ اینڈ انڈسٹریسیکٹورل
تازہ ترین

پاکستان پیٹرولیم نے تلہ گنگ ایکس ون کنویں سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے

کرسال بلاک کے تلہ گنگ ایکس ون سے یومیہ 313 بیرل تیل اور 77 پی ایس آئی گیس حاصل ہوگی

کراچی: پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل ) نےچکوال میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے ہیں۔ ان ذخائر سے یومیہ 313 بیرل تیل اور 77 پی ایس آئی گیس حاصل ہوگی۔

تلہ گنگ ایکس ون کی کھدائی کا آغاز 24 مئی2018 کو ہوا ۔ جسینمل فارمشین میں 3675 میٹرز کی گہرائی تک جانچ کے دوران کنوئیں سے تقریباً 11.5اے پی آئی کثافت کا تیل حاصل ہوا۔ 32/64 انچ چوک سائز اور 77 پی ایس آئی ویل ہیڈ کے بہاؤ کے دباؤ پر زیادہ سے زیادہ یومیہ 313 بیرل تیل ریکارڈ کیا گیااورقلیل مقدار میں گیس بھی حاصل ہوئی۔ کنوئیں میں بلند شرح پر
تیل کے بہاؤ کے امکانات ظاہر کیئے جارہے ہیں۔

گہری فارمیشنزکے ثانوی ذخائرمیں ہائیڈرو کاربن کی صلاحیت کی جانچ کے لئے تلہ گنگ ایکس ون کو مزید گہرائی تک کھودنے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔

پی پی ایل، پنجاب کے ضلع چکوال کے مقام کرسال بلاک کے تلہ گنگ ایکس ون کنوئیں کا 100 فیصد حصے دارہے

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close