ٹریڈ اینڈ انڈسٹریسیکٹورل

وزیر اعظم دورہ کراچی میں بڑا اعلان کرینگے، گورنر سندھ

ای کامرس گیٹ وے کے تحت پندھرویں 3 روزہ ہیلتھ ایشاء اور فارما ایشیاء کا آغاز، 25 ممالک سے 550 وفود کی شرکت

کراچی: گورنر سندھ عمران عبد اللہ اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان رواں ہفتے دورہ کراچی کے موقع پر بڑا اعلان کریں گے۔ فارماسیوٹیکل سمیت تمام شعبوں کے فروغ کے لئے جامع پالیسیاں ترتیب دی جارہی ہیں۔ اس وقت فارما شعبے کا ملکی حصہ 3 ارب ڈالر ہے، ماضی کی طرح کسی سیکٹر کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ای کامرس گیٹ وے کے تحت پندھرویں تین روزہ بین القوامی ہیلتھ ایشیا اور فارما ایشیاء کا افتتاح کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران عبد اللہ اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعلٰی مراد علی شاہ کے ساتھ صوبے کی تیز رفتار ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے تمام اقدامات کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے 15 ویں ہیلتھ ایشیا اور فارما ایشیاء نمائش میں غیر ملکی وفود کی کثیر تعداد میں شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پرملک کی معاشی سمت کو درست اور تیز کرنا ہے.

انہوں نے کہا کہ غیر ملکیوں کی آمد سے کئی شعبوں کے فروغ کے ساتھ سیاحت بھی پروان چڑھے گی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ماضی میں کراچی نے بہت تکلیف برداشت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج اوررینجرز نے بحالی امن کے لئے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ ایسے کسی بھی عمل کی بھر پور انداز میں حوصلہ شکنی کریں گے جس سے پھلتے پھولتے روشنیوں کے شہر کراچی کا امن متاثر ہو۔ عمران عبداللہ اسماعیل نے کہا کہ ہم کراچی پیکیج کا اعلان کرنے جارہے ہیں اس سلسلے میں ندھ حکومت کو بھی آن بورڈ لیا ہے۔ انہوں کے کہا کہ وزیر اعلٰی سے ملاقات کا مقصد انتخابات میں سیاسی تلخیوں کو دور کرنا ہے۔

افتتاح کے دروان سابق صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈ انڈسٹری زاہد سعید نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کے فارما سیوٹیکل شعبے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں 15ویں بین الاقوامی ہیلتھ ایشیا اور فارما ایشیاء نمائش آج میں چائنا، سنگاپور، بھارت، امریکہ ، برطانیہ، جرمنی، سوئزرلینڈ، فرانس ، اٹلی اور ترکی سمیت25 ممالک کے 550 سے زائد وفود شرکت کررہے ہیں، تین روزہ نمائش میں 912 برانڈز کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے صحت اور تعلیم کے ویژن نے سے دنیا بھر میں مثبت تاثر قائم ہوا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد 15 ویں ہیلتھ ایشیا اور فارما ایشیاء میں شرکت کے لئے آخری لمحات میں بھی بیرون ممالک سے شعبہ صحت سے منسلک کئی اداروں کے وفود کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔

ای کامرس کے زیر اہتمام تین روزہ بین القوامی نمائش ہیلتھ ایشیا اور فارما ایشیا میں اس سال چھے ہالز میں دنیاکی معروف کمپنیاں صحت اور ادویات کے علاوہ تحقیقی حوالے سے اپنے اسٹال مشتہر کررہی ہیں۔ 15ویں تین روزہ نمائش میں 30 سے زائد سیمینار منعقد کئے جارہے ہیں جن میں طب اور تحقیق کے شعبے سے منسلک غیر ملکی اور پاکستانی ماہرین اظہار خیال کریں گے۔

ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام نے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 15ویں ہیلتھ ایشیاء اور فارما ایشیاء نمائش میں زیادہ تعداد میں اس صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی شرح میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے تعلیم اور صحت کے ویژن سے دنیا بھر میں مثبت پیغام گیا ہیں یہی وجہ ہے کہ اس سال آخری لمحات میں بھی کئی ممالک کے شعبہ صحت سے منسلک اداروں کی 15 ویں ہیلتھ ایشیاء میں شرکت کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

تین روزہ 15ویں ہیلتھ ایشیاء اور فارما ایشیاء کے سیمینارز میں ماہرین انسانی صحت پر ہونے والی جدید تحقیق اور پاکستان میں ان پر عملدرآمد کے علاوہ انسانی جسم میں خون کی حفاظتی منتقلی، انیستھیزیا، دماغی صحت، جلدی امراض، ریڈیالوجی، جدید ڈائلاسسزکے مراکز کے قیام اور اداویات پر دنیا میں ہونے والی نئی پیش رفت سے آگاہ کریں گے

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close