ٹریڈ اینڈ انڈسٹریٹیکسیشن
تازہ ترین

نان فائلر کیلئے جائیداد اور گاڑیوں کی شرط کے خاتمے سے ٹیکس نیٹ متاثر ہوگا، ایف پی سی سی آئی

حکومت گیس ٹیرف میں اضافے کا خاتمہ ، ریفنڈز اور تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس ریٹ بحال کرے،وحید احمد، قائم مقام صدر

کراچی: وفاق ایونہائے صنعت و تجارت ( ایف پی سی سی آئی) کے عہدیداروں نے گیس ٹیرف میں اضافے، نان فائلر کے لئے جائیداد اور گاڑیوں کی خریداری کے شرط کے خاتمے کی مزمت کرتے ہوئے حکومت سے ریفنڈ کی مد میں 300 ارب روپے کی فوری ادائیگیوں کا مطالبہ کردیا ہے۔

کرا چی سمیت ریجنل آفس لا ہو ر اور کیپٹل آفس اسلا م آباد میں ویڈ یو لنک کے ذریعے فنانس بل 2018پر بحث کے لیئے طلب کئے گئے ہنگامی اجلاس میں موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر ما ضی کے تمام ری فنڈ ز ، سیلزٹیکس ری فنڈز ، ڈیو ٹی ڈرابکس کے ایکسپورٹ کے کلیم کو فوری طور پر ایک مقر رہ ٹا ئم فریم میں ادا کر نے کیلئے ایک رو ڈ میپ کا اعلا ن کیا جائے۔

فیڈریشن ہا ئو س سمیت ریجنل آفس لاہو ر اور کیپٹل آفس اسلا م آباد ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر وحید احمد نے کی جس میں تا جر برادری سے تعلق رکھنے والے کا فی تعدا د میں لو گو ں نے شر کت کی جس میں سارک کے سنیئر نائب صدر اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی افتخار علی ملک کے علاوہ نا ئب صدور زاہد سعید ، سعیدہ با نو دیگر نے اپنی آراء پیش کیں۔ ایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں کہا کہ فنانس بل سے قبل وفاقی حکومت نے ایف پی سی سی آئی اور اسٹاک ہو لڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا۔

اجلاس میں حکومت پر زور دیا گیا کہ گیس کی قیمتو ں میں اضا فے کو واپس لیتے ہوئے یوٹیلیٹیز کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے تاکہ عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے ساتھ بڑھتے ہو ئے تجا رتی خسارہ کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔
اجلاس میں تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس ریٹ میں اضا فے کو فوری واپس لیا جا ئے اور اس مئی 2018کے فنانس بل ایکٹ کے پچھلے ریٹ بھی برقرار رکھا جا ئے۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تنخواہ دار افراد ہمارے ملک کے حقیقی ٹیکس ادا کرنے والے ہیں اور یہ طبقہ ملکی خزانے کو محصولات کی مد میں اربوں روپے کا حصہ دے رہا ہے۔ اجلاس میں زرعی شعبے کی حالت زار پر بھی غور کیا گیا۔ ایف پی سی سی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہونے والے اجلاس میں وفاقی حکومت سے زرعی سیکٹر کے لئے جدید تحقیق و ترقی کے شعبے کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آئیندہ معاشی پالیسیاں تاجر طبقے سے مشاورت کے بعد طے کرنے کی اپیل کی گئی۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close