ٹریڈ اینڈ انڈسٹری
تازہ ترین

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 24 ستمبر کو ہوگا

اجلاس میں قومی صفائی مہم کی منظوری، ایل این جی درآمد کی سمری اور پیٹرولیم پالیسی پر غور کیا جائے گا

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیر 24 ستمبر کو ہوگا۔ جس میں سات نکاتی ایجنڈہ شامل کیا گیا ہے۔

نئی حکومت کے پہلے سی سی آئی اجلاس میں چاروں صوبائی وزراء اعلی سمیت دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس دن ساڑھے گیارہ بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔

اجلاس میں قومی صفائی مہم کے آغاز کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔ اجلاس کے ایجنڈے میں ایل این جی کی درآمد کی سمری اور پیٹرولیم پالیسی دوہزار بارہ پر بھی غور کیا جائے گا۔

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اٹھارویں ترمیم کے بعد ورکرز ویلفیئرز فنڈ اور ای او بی آئی سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے، ایجنڈے میں کسی صوبے کی سمری شامل نہیں کی گئی ہے۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close