ٹریڈ اینڈ انڈسٹریٹیکسیشنفنانس
تازہ ترین

فنانس بل میں نان فائلر کی شرط کے خاتمے سے رئیل اسٹیٹ شعبہ پھر سے پروان چڑھے گا، چیرمین آباد

موجودہ حکومت نے غیرملکی سرمایہ کارہ کا در کھول دیا ہے، رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ کی پالیسی بھی تبدیل کی جائے، عارف جیوا

کراچی: فنانس بل میں ترامیم پر ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے چیرمین عارف جیوا نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نان فائلر کی شرط کے خاتمے سے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں زبردست تحریک پیدا ہوگی۔ عارف جیوا نے کہا ہے کہ سابق دور حکومت میں ہم نے دلائل کے ساتھ قائل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ماضی کے حکمرانوں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگی۔

آباد کے چیرمین نے کہا کہ ماضی میں نان فائلر کی شرط سے ملکی خزانے کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کو اس بات کی سمجھ نہیں تھی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کیسے فائلر اور نان فائلر کے ذمرے میں آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر سہہ ماہی میں اس نان فائلر کی بے وجہ شرط سے 30 ملیئن ڈالر کی سرمایہ کاری پر کیپ لگ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے رئیل اسٹیٹ شعبے کے مسائل کا ادراک کرتے ہوئے نان فائلر کی شرط ہٹانے سے سے اوورسیز پاکستانی ہی نہیں بلکہ گھروں میں موجود پیسہ بھی رئیل اسٹیٹ میں آئے گا۔

آباد کے چیرمین عارف جیوا نے رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ دو سال قبل ہم نے بھر پور رپورٹ سابق حکومت کو پیش کی تھی جس میں ریٹ کے حوالے سے پالیسیوں میں بنیادی خرابیوں کی نشاندہی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار رئیل اسٹیٹ انوستمنٹ ٹرسٹ کے لئے بڑی سمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں لیکن اس میں کئی خرابیوں کے باعث تزبزب کے شکار ہیں۔

عارف جیوا نے کہا کہ آباد کا وفد جلد وزیر خزانہ سے رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ترسٹ کے حوالے سے ملاقات کرے گا۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close