ٹریڈ اینڈ انڈسٹری

رواں مالی سال کے پہلے ماہ چاول کی مجموعی برآمدات میں 8.1 فیصد کا ریکارڈاضافہ

ویلیو ایڈیشن، ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے ذریعے چاول کی برآمدات دگنی ہوسکتی ہیں: رفیق سلیمان

کراچی: چاول کی مجموعی برآمدات میں موجودہ مالی سال کے پہلے مہینے میں 8.1 فیصد اضافہ ہوا ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جولائی 2018 میں جاول کی مجموعی برآمدات 2 لاکھ 12 ہزار 518 مٹرک ٹن اور جس کی مالیت 11 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر رہی ہے۔ جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران ایک لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن چاول کی مجموعی برآمدات ہوئی جس کی مالیت 10 کروڑ 78 لاکھ ڈالر رہی۔

جولائی 2018 میں 37 ہزار 661 میٹرک ٹن باسمتی چاول برآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات 31ہزار 433 میٹرک ٹن رہیں۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات میں 5.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2018 کے دوران ایک لاکھ 74 ہزار 857 میٹرک ٹن چاول کی دیگر اقسام کی برآمدات ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں ایک لاکھ 59 ہزار میٹرک ٹن دیگر اقسام کا چاول برآمد کیا گیا۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سینئر نائب چیرمین رفیق سلیمان نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے چاول کی برآمدات میں اضافے پر بلکل توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ چاول کے برآمد کنندگان نے اپنی مدد آپ کے تحت ایکسپورٹس میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی چاول اپنی خشبو اور ذائقے کے لحاظ سے دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔

رفیق سلیمان نے بتایا کہ عالمی اسٹینڈرڈز کے تحت پاکستانی ایکسپورٹرز اپنے برانڈز کو بیرون ممالک بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صنعت کی ترقی کے لئے ویلیو ایڈیشن کے ساتھ ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے عالمی معیار اپنانے سے چاول کی برآمدات دگنی ہوسکتی ہیں جس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر مثبت اثرات رونماء ہونگے۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سینئر نائب چیرمین رفیق سلیمان نے وفاقی وزیر خزانہ اور وفاقی وزیر تجارت کو تجویز پیش کی ہے کہ دنیا بھر کے پاکستانی سفارتخانوں میں کمرشل کونسلرز کو نئی منڈیوں کی تلاش اور ایکسپورٹرز کی رنمائی کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

واضع رہے کہ گزشتہ برس ملک کے ابتر معاشی حالات ، ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں کی گرتی ہوئی برآمدات کے باوجود چاول کے ایکسپورٹرز نے دو ارب ڈالر کے ہدف کو اپنی مدد آپ کے تحت عبور کیا تھا۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close