ٹریڈ اینڈ انڈسٹریسیکٹورل
تازہ ترین

روئی کی قیمت میں 100 روپے کی کمی، اسپاٹ ریٹ فی من 8000 روپے پر بند ہوا

ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے روئی کی خریداری کے نتیجے میں کاروباری حجم میں اضافہ ہو رہا ہے

کراچی: مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے روئی کی خریداری بڑھنے اور پھٹی کی رسد میں اضافے کے سبب کاروباری حجم میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 8000 تا 8100 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 3500 تا 3800 روپے جبکہ صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 8200 تا 8300 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 3500 تا 3800 روپے رہا۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 روپے کی کمی کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 8000 روپے کے بھاؤ پر بند کیا۔

کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چئیرمین نسیم عثمان نے کہا ہے کہ پھٹی کی رسد اور جننگ فیکٹریوں کی تعداد بڑھنے سے کاروباری حجم میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close