ٹریڈ اینڈ انڈسٹریسیکٹورل
تازہ ترین

جرمن ٹریڈ پروموشن اور پاپام اسکل ڈیولپمنٹ کے درمیان ہیلپ ڈیسک کے قیام پر رضامندی

آٹو میکینیکا میں شریک کئی ممالک کے وفود نے پاکستان آٹو شو 2019 میں شرکت کی دلچسپی ظاہر کی ہے، مشہود علی خان

کراچی: فرینکفرٹ میں بین القوامی "آٹو میکینیکا” میں شرکت کے بعد پاکستانی آٹو پارٹس امپورٹرز، ڈیلرز اور اسیمبلرز کی عالمی برانڈز کی کارکمپنیوں کے وفود سے اہم ملاقاتوں کے دوران ان کمپنیوں کے پاکستان کی مارکیٹ میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

آٹو میکینیکا کے عالمی میلے میں پاکستانی آٹو پارٹس اسیمبلرز کی مہارت کو سراہا گیا ہے۔ فرینکفرٹ میں ہونے والے آٹو میکینیکا شو کے دوران کئی ممالک نے پاکستان کے آٹو شو 2019 میں شرکت کے لئے رضامندی اور نجی شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

پاپام اسکل ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین اور پاکستان آٹو پارٹس شو کے کنوینر مشہودعلی خان نے ” پی کے ریوینیو” کو بتایا کہ ماضی کی طرح ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے اس سال بھی عالمی شو میں پاکستانی آٹوپارٹس امپورٹرزاور ڈیلرزایسوسی ایشن نے ملکی مصنوعات کی بھرپور انداز میں تشہیر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹو شو میں ایک سو ستر ممالک کے ایک لاکھ سے زائد خریداروں پاکستانی مصنوعات میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ منگل کے روز جرمنی کے ٹریڈ پروموشن بیورو کے اعلٰی سطحی وفد نے ملاقات کے دوران آئی اے اے آٹو شو میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اس موقع پر آٹو انڈسٹری سے متعلق معلومات کے تبادلے اور ہیلپ ڈیسک کے قیام پر بھی اتفاق ہوا۔

جرمن ٹریڈ پروموشن کے وفد سے ملاقات میں برلن میں پاکستانی سفارتخانے کے تجارتی قونصلر جہانگیر مشتاق بھی موجود تھے

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close