ٹریڈ اینڈ انڈسٹری
تازہ ترین

بزنس مین گروپ نے دنیا بھر میں کراچی چیمبر کی عزت و توقیر بڑھائی، میاں زاہد

ملک کے تمام چیمبرز اور کاروباری تنظیمں سراج تیلی کی کاوشوں کی معترف ہیں، زکریا عثمان، شوکت احمد، ثاقب مگوں

کراچی: بزنس مین پینل ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب چیر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ دو دہائیوں سے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شہر کی ہی نہیں ملک کی معاشی سرگرمیوں کے لئے کوشاں ہے اور اس کا سہرا بزنس مین گروپ کو جاتا ہے۔

کراچی چیمبر کی انتخابی مہم کے دروان تاجر کمیٹیوں کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے بزنس مین پینل کے سینئر نائب چیرمین میاں زاہد حسین نے کہا کہ بی ایم جی نے کراچی چیمبر کے وقار کی بلندی اور بلا تفریق چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سراج قاسم تیلی نے ملک کی تین بڑی کاروباری برادریوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جو تاحال مثالی یکجہتی کا مظہر ہے۔ میاں زاہد ھسین نے کہا کہ اس وقت ملک معاشی دوراہے پر کھڑا ہے اور اس بحران سے نکلنے کے لئے تاجر طبقے میں اتحاد ضروری ہے۔

ایف پی سی سی آئی بزنس مین پینل کے سینئر نائب چیرمین میاں زاہد حسین نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لئے سراج قاسم تیلی اور ان کی بے لوث ٹیم نے آواز بلند کی جب تمام کاروباری انجمنیں خوف و تزبزب کی شکار تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو ایے ہی پر جوش قائد کی ضرورت ہے جو ان کے شانے سے شانہ ملا کر کاروباری طبقے کے حقیقی مسائل کے حل کی جدوجہد کا جزبہ رکھتا ہو۔

میاں زاہد نے کراچی چیمبر کے انتخابات میں بزنس مین گروپ کو بھرپور حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر کے بزنس مین گروپ کا قائم کردہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ونگ اپنی مثال آپ ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر معلومات کا خزانہ ملک ہی بیرون ممالک کے کاروباری اداروں کو مستعفید کررہا ہے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کراچی چیمبر آف کامرس کو انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس میں نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا۔ بی ایم جی کی کاوشوں سے کراچی چیمبر نے اپنے مالی ذرائع سے کلفٹن میں پلاٹ خریدا جس پر 48 کروڑ روپے کی لاگت سے چیمبر کی جدید عمارت تعمیر کی جارہی ہے۔

بی ایم پی سندھ کے چیئرمین ذکریا عثمان نے کہا کہ کراچی چیمبر آف کامرس کی بیس سالہ کارکردگی نمایاں ہے۔ کراچی چیمبر نے پاک افغان تجارت کے فروغ کے لئے پاک افغان جوائنٹ چیمبر کی بنیاد رکھی، اندرون سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہ افراد کے لئے ضلع دادو میں امدادی سامان کی تقسیم، کراچی چیمبر کی صوبائی، علاقائی اور ملکی سطح پر توقیر بڑھانے کے لئے اقدامات کئے۔بلدیہ ٹاون فیکٹری کے متاثرین کے لئے بھی کراچی چیمبر نے عملاًمدد کی ۔

بزنس مین پینل کے رہنما شوکت احمد نے کہاکراچی چیمبر آف کامرس نے تاجر برادری کا بلا تفریق ساتھ دیا اور تمام چیمبرز اور تاجر تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرکے ہر سال پری بجٹ کانفرنس کی بہترین روایت قائم کی۔
بزنس مین پینل کے رہنماء ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ بی ایم جی نے کراچی چیمبر کے تحت وفاق اور صوبائی حکومت سے بو لٹن مارکیٹ بم دھماکے کے متاثرین کے ایک ارب سے زائد کے سترہ سو کلیمزمنظور کروائے۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close