ٹریڈ اینڈ انڈسٹری
تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمتوں میں 4 روپے کا اضافہ فی کلو ایل پی جی 137 روپے ہوگئی۔

کراچی میں منافع خوروں کی چاندی، فی کلو ایل پی جی 150 روپے میں فروخت ہورہی ہے

کراچی: اوگرہ نے ستمبر 2018 کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ گیس 4 روپے فی کلو مہنگی کر دی گئی۔ ایل پی جی فی 132 روپے فی کلو کی جگہ کلو 137 روپے اور گھریلو سلنڈر1564 روپے کی جگہ 1613.43 روپے پر فروخت ہوگا۔

چیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت ایل پی جی پالیسی 2016 کا از سر نو جائزہ لے، اگر توجہ نہ دی گئی تو موسم سرما سے قبل ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔

عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کی قلت کے نتیجے میں درآمدی اور مقامی گیس کے درمیان 25 روپے کا فرق ہے جبکہ منافع خور مقامی گیس کو درآمدی گیس ظاہر کرکے فروخت کررہے ہیں۔

واضع رہے کہ اگست کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں 5 روپے کا مجموعی اضافہ ہوا ہے۔ کراچی میں مانیٹرنگ نہ ہونے کی وجہ سے دکاندار فی کلو ایل پی جی 150 روپے فروخت کررہے ہیں۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close