ٹریڈ اینڈ انڈسٹریسیکٹورل
تازہ ترین

آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات، سلیم بکیا کا بزنس مین گروپ کامیاب قرار

انتخابات میں بزنس مین گروپ نے مینجنگ کمیٹی کی 11 نشستیں حاصل کرلیں، نومنتخب عہدیدار ایسوسی ایشن کی بلا امتیاز خدمت کریں، سلیم بکیا

کراچی: آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن میں 10سال کے بعد دوگروپوں کے مابین براہ راست ہونے والے انتخابات میں پیپر مارکیٹ کے لیڈر محمدسلیم بکیا کے بزنس مین گروپ نے مینجنگ کمیٹی کی12نشستوں میں سے11نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔

کراچی اور لاہور میں بی کارپوریٹ کلاس اورایسوسی ایٹ کلاس کیلئے بیک وقت ہونے ولے انتخابات میں لاہور سے بزنس مین پینل کے کارپوریٹ کلاس کیلئے موجود تمام6امیدواروں شبیربھٹی،خالدپرویز،شیخ لیاقت حسین،خواجہ محمدالیاس،محمدافضال اور خاور سعید بٹ کامیاب ہوگئے جبکہ کراچی میں ایسوسی ایٹ کلاس میں بزنس مین پینل کے پانچ امیدواروں سید شاہنواز علی(351ووٹ)،محمدانیس(359ووٹ(، محمداحمداظہر (335 ووٹ)،محمدزبیر(316ووٹ) اورشبیرحسین(280ووٹ(نے کامیابی حاصل کی جبکہ انکے مخالف انصاف گروپ کے سربراہ عابدنثار283ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔ا

لیکشن کمشنر شہزاد نقی کی نگرانی میں پولنگ صبح10بجے سے شام5بجے تک پرامن انداز میں مسلسل جاری رہی۔واضح رہے کہ ایسوسی ایٹ کلاس میں کراچی سے ووٹوں کی تعداد383اور لاہور سے356تھی جبکہ کارپوریٹ کلاس میں کراچی سے 42ووٹ اور لاہور سے18ووٹ تھے۔

نتائج کے اعلان کے بعد محمدسلیم بکیا نے بزنس مین پینل کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلاامتیاز پیپر مرچنٹس کی خدمت جاری رکھیں گے اور پیپر مرچنٹس کے مسائل حکومت تک پہنچا کر انہیں حل کرانے کی کوششوں کو برقرار رکھیں گے۔

ٹیگس

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close