ٹریڈ اینڈ انڈسٹریٹیکسیشنسیکٹورل
تازہ ترین

آباد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی اپیل کردی

نئے سافٹ وئیر کو سمجھنے میں وقت درکار ہوگا، ریوینیو اہداف کےحصول کے لئے ایف بی آر ایک ماہ کی توسیع کرے، عارف جیوا

کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے چیئرمین عارف جیوا نے وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی اموروریونیواسد عمر اور چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان سے اپیل کی ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں ایک مہینے کی توسیع کی جائے۔

عارف جیوا نے کہا کہ بلڈرز اور ڈیولپرز کو نئے متعارف کرائے گئے آف لائن سافٹ وئیر آئی آر آئی ایس – اے ڈی ایکس کو سمجھنے اور انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

آباد کے چیرمین نے کہا ہے کہ سافٹ ویئر کے ذریعے گوشوارے اپ لوڈ کرنے لئے میں خلل واقع ہورہا ہے جبکہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ 30 ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔

عارف جیوا نے کہا کہ فائلرز کو گوشوارے جمع کرانے کے لیے محدود وقت دیے جانے کے باعث ایف بی آر ریوینیو اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے گا۔

ٹیگس

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close