منی اینڈ بینکنگ

نیشنل بینک کا ڈیٹا مزید محفوظ بنانے کیلئے ڈیل ای ایم سی سے معاہدہ

میگا پلس کے ساتھ ڈیل ای ایم سی بھی ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے عمل میں شراکت دار ہوگا

کراچی: نیشنل بینک آف پاکستان ( این بی پی) نے اپنا تمام ڈیٹا مزید محفوظ بنانے کے لیے ڈیل ای ایم سی سے معاہدہ کرلیا ۔ میگا پلس پہلے ہی نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ بیک اپ سولوشن کے پروجیکٹ پر کام کررہا ہے ۔ اب میگا پلس کے ساتھ ڈیل ای ایم سی بھی ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے عمل میں شراکت دار ہوگا ۔

ڈیل ای ایم سی کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب نیشنل بینک ہیڈ آفس میں ہوئی جس میں نیشنل بینک کے صدر طارق جمالی ، بینک کے آئی ٹی کے سربراہ شاہد سعید، ڈیل ای ایم سی کے نوید سراج ، میگا پلس کے سربراہ عاصم بخاری اور بینک کے انفرا اسٹرکچر اور ٹیکنالوجی ڈویژن کے صدر شاہ نواز خان بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیشنل بینک کے چیف انفارمیشن آفیسر سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈینٹ شاہد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینک آئی ٹی کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کررہا ہے تاکہ آئی ٹی بینکنگ کو مکمل طور پر اختیار کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ بینک اپنے کھاتہ داروں کو بہتر سے بہتر سہولیات کے لیے انسانی وسائل اور ٹیکنالوجی کے حصول پر مزید سرمایہ کاری کرنے کا عزم رکھتا ہے ۔

شاہد سعید نے کہا کہ ڈیٹا کی حفاظت بینک کی پہلی ترجیح ہے تاکہ صارفین کی حساس معلومات کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ کسی ناگہانی کی صورت میں اگر صارفین کا ڈیٹا غائب ہوجائے تو بیک اپ سولوشن کے تحت اسے دوبارہ حاصل کرنا ممکن ہوگا ۔

میگا پلس کے سربراہ عاصم بخاری نے کہا کہ میگا پلس اور ڈیل ای ایم سی پاکستان میں صف اول کے شراکت دار ہیں اور کئی کلیدی پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں ۔ ڈیل ای ایم سی کے سربراہ نوید سراج نے کہا کہ ان کی فرم کا اپنے شراکت دار میگا پلس کے ساتھ نیشنل بینک کو بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ مسائل کے فوری حل کا عزم رکھتی ہے ۔

نیشنل بینک کے آئی ٹی کے شعبہ کے سربراہ شاہ نواز خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنا اور کسی وجہ سے غائب ہونے کی صورت میں اس کی ریکوری ایک چیلنج ہے ۔

ٹیگس

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close