منی اینڈ بینکنگ
تازہ ترین

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ پھر لاغر ہونے لگا

تجارتی خسارے میں اضافہ، بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کا دباؤ روپے کی گراوٹ کا سبب بن رہا ہے: ملک بوستان

کراچی: ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک بار پھر لاغر ہونے لگا ہے۔ جمعہ کو کاروبار کے دروان اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے اضافے سے 126 روپے کی سطح عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 40 پیسے اضافے سے 126 روپے 40 پیسے کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ 10 روز کے دوران ڈالر ایک روپے مضبوط ہوا ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (فیپ) کے صدر ملک بوستان نے اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر کم ہونے کے بارے میں کہا ہے کہ تجارتی خسارے میں مسلسل اضافہ اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث روپیہ ایک بار پھر گراوٹ کا شکار ہے جبکہ حکومت کے آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کے بارے میں کوئی آگاہی فراہم نہیں کر رہی جس کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھتی جا رہی ہے۔

ٹیگس

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close