منی اینڈ بینکنگ

پاکستان میں رواں سال کے آخر تک علی بابا گروپ علی پے کے ذریعے آن لائن پیمنٹ سروس کا آغاز کرے گا

اسلام آباد: چین کی جانب سے دوطرفہ تعاون کے لئے ایک اور قدم ،،،بین القوامی شہرت یافتہ چین کی آن لائن کمپنی "علی بابا”  کی آن لائن اور موبائل پیمنٹ سروس ‘علی پے’ دسمبر تک پاکستان میں اپنی سروس کا اجراء  کرے گی۔

ٹیلی نار کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عرفان وہاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ علی پے’ ایک تھرڈ پارٹی موبائل اور آن لائن پیمنٹ پلیٹ فارم ہے اور صرف چین میں ہی روزانہ 80 کروڑ سے زائد صارفین اس کے ذریعے 85 لاکھ ٹرانزیکشنز کرتے ہیں۔

اس طرح کے پلیٹ فارمز صارفین کو خریداری کے بعد ادائیگی میں مدد فراہم کرتے  ہیں، ‘علی پے’ کو کریڈٹ کارڈ کا متبادل بھی سمجھا جاتا ہے کیوںکہ یہ آن لائن پورٹلز، سپرمارکیٹس اور پلاسٹک کرنسی کے لئےفراہم کئے جانے والے پلیٹ فارمز  میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

واضع رہے کہ ٹیلی نار کے مائیکرو فنانس بینک کے 45 فیصد حصص ’علی پے‘ چلانے والی کمپنی آنٹ فائننشل نے رواں سال مارچ میں 184.5 ملین ڈالرز کے عوض خریدے تھے، آنٹ فائننشل، علی بابا گروپ سے سبسڈی ہے۔

ٹیگس

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close