منی اینڈ بینکنگ
تازہ ترین

میزان بینک کے مجموعی منافع میں 30فیصد اضافہ

کراچی: میزان بینک لمٹیڈ کی 30جون2018ء کو ختم ہونے والی ششماہی کے منافع میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 3.16ارب روپے بعد از ٹیکس منافع مقابلے میں 4.12 ارب روپے رہا۔

بینک کی فی حصص آمدنی 3.88 روپے رہی۔ ششماہی نتائج کا اعلان میزان بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ریاض ایس اے اے ادریس نے کی ۔اجلاس میں بورڈ کے وائس چیئرمین فیصل اے اے اے النصر بھی اس موقع پر شریک تھے۔

میزان بینک نے اپنے حصص یافتگان کو ایک روپے پچاس پیسے کیش ڈیودنڈاور 10 فیصد بونس شئیر دینے کا اعلان کیا ہے۔

بینک کے ڈپازٹس جون 2017ء کے مقابلے میں19فیصد بڑھ کر 700ارب روپے رہے جبکہ بینک 160 شہروں میں602 برانچوں کے ساتھ ملک کے ساتویں بڑے بینک کی پوزیشن پر مستحکم ہے۔

ششماہی رپورٹ کے مطابق بینک نے اپنے سکوک ٹائر۔1 کو مستحکم کرنےکے لئے سرمائے کا اضافی تناسب جاری کیا ہے جس کی مالیت 7 ارب روپے ہے۔

کریڈٹ ریٹنگ کمپنی کی درجہ بندی میں بینک کی طویل المدتی جے سی آر- وی آئی ایس ریٹنگ ڈبل ا ے برقرار رہی ہے۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close