منی اینڈ بینکنگ

بیرونی امداد کی اطلاعات پر روپیہ تگڑا ہوگیا

بدھ کے روز روپے کی قدر میں 22 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

کراچی: اراکین قومی امبلی کی حلف برداری کے بعد چین اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لئے ممکنہ امداد کی اطلاعات پر بدھ کے روز روپے کی قدر میں 22 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 123.60 روپے میں خریدا اور 123.70 روپے میں فروخت ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 121.30 روپے میں خریدا اور 122.50 روپے پر فروٖخت ہوا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے پی کے ریونیو کو آنے والے دنوں میں روپے پر دباو کم ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ ملک بوستان نے کہا ہے کہ نئی حکومت سے معاشی اصلاحات کی توقعات وابستہ ہیں اگر بحران سے نکلنے کے لئے درست سمت کا تعین کیا گیا تو مستقبل میں پاکستانی روپے میں استحکام نظر آئے گا

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close