منی اینڈ بینکنگ

اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر پیشگی ادائیگی اور اوپن اکاؤنٹ بنیاد پر درآمد کے بارے میں ترمیم شدہ ہدایات جاری کردیں

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) نے مجاز ڈیلرز کے توسط سے امپورٹرز  کو حاصل پیشگی ادائیگی کی سہولت سے متعلق ہدایات پر نظر ثانی کی تھی اور اوپن اکاؤنٹ کی بنیاد پر درآمد کو صرف اسپئر پارٹس؍خام مال کی درآمد کے لیے مینوفیکچرنگ اور صنعتی استعمال کنندگان تک محدود کردیا تھا۔
 

متعدد اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے آراء سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو پابندیاں قبل ازیں درآمدات پر پیشگی ادائیگیوں پر عائد کی گئی تھیں 14 جولائی 2018ء کو یا اسے قبل قائم کیے گئے لیٹرز آف کریڈٹ (جن میں پیشگی ادائیگی سے متعلق کلاز موجود ) پر لاگو نہیں ہوں گی۔

 

مزید یہ کہ 20 جولائی 2018ء کو یا اس سے قبل شپنگ دستاویزات کے اجرا اور 10 اگست 2018ء تک پاکستان کسٹمز میں گڈز ڈکلیریشن جمع کرانے سے متعلق شرائط ان کیسز پر لاگو نہیں ہوں گی جہاں کنسائنمنٹس 20 جولائی 2018ء کو یا اس سے پہلے شپمنٹ کی بندرگاہوں پر داخل ہوچکی ہوں۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے ای پی ڈی کے سرکلر لیٹر نمبر 12 بتاریخ 13 اگست 2018ء کے توسط سے مجاز ڈیلرز کو ہدایت کردی ہے۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close