فنانسمنی اینڈ بینکنگ
تازہ ترین

حکومت کا آئی ایم ایف سے قرض لینے کا فیصلہ

مشکلات برداشت کرکے ملک کو پاؤن پر کھڑا کرینگے، وزیر خزانہ اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر کے مطابق معاشی بحران کے حل کے لئے حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے. وفاقی وزیرخزانہ نے معاشی صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بحران سے نکلنا ترجیح ہے، اقتصادی ماہرین سے مشاورت کی ہے.

اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم ایسا پروگرام چاہتے ہیں کہ جس سے کمزور طبقے پر کم اثرات مرتب ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ روزگار کی فراہمی معاشی ترجیحات میں شامل ہیں.

وزیرخزانہ اسدعمر نے کہا کہ معاشی بحران بحالی آسان نہیں مشکل چیلنج ہے، معاشی بحران پرقابو پانے کے لئے بنیادی منشور میں تبدیلی نہیں چاہتے، مستقل بنیاد پر معیشت کو پاؤں پر کھڑاکرنا چاہتے ہیں.

اسدعمر نے کہا کہ ابھی مشکلات برداشت کریں گے، مگر ملک کو پاؤں پر کھڑا کریں گے، مشکل معاشی حالات کا پوری قوم کو ادراک ہے۔.
انھوں نے کہا کہ بحالی کا ایساپروگرام چاہتے ہیں، جس سے معاشی بحران پرقابو پاسکیں، مشکل سے نکلنے کے لئےایک سے زائدذرائع استعمال کریں گے، معاشی بحالی کے لئے دوست ملکوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی بحالی کیلئے ہمارا ہدف صاحب استطاعت لوگ ہیں، پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل حالات کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے، ہر جانے والی حکومت نئی حکومت کے لیے معاشی بحران چھوڑ کر گئی۔

ٹیگس

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close