ٹریڈ اینڈ انڈسٹریفنانس

گیس کی قیمت نہیں بڑھائی جارہی۔ اسد عمر

پی کے ریوینیو کی گزشتہ روزجاری کی گئی خبر کی تصدیق۔

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمرنے پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے وفد سے ملاقات کے دوران واضح کیا کہ گیس کی قیمتوں میں چھیالیس فیصد اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے وفد کی ملاقات میں گیس اور بجلی کی قیمتوں کے ساتھ ٹیکس امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے ٹیکسٹائل کے شعبے کو برآمدات میں اضافے کی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری میں ملوث افراد کی کوئی مدد نہیں کی جائے گی۔

نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خزانہ نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کےلئے کوششیں تیز کرنے پر بھی زور دیا۔

علیحدہ اجلاس میں کھاد انڈسٹری کی پیداوار کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کسانوں کو مناسب قیمت پر وافر کھاد کی فراہمی کو حکومتی ترجیح قرار دیا۔ کھاد کی دستیابی کےلئے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کردی۔

مزید پڑھیں: گیس ٹیرف بڑھانے کی افواہیں دم توڑ گئیں

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close