ٹریڈ اینڈ انڈسٹریفنانس
تازہ ترین

گردشی قرضے 1400 ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان، ایشیائی ترقیاتی بینک

اے ڈی بی کی نئی رپورٹ میں مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے

کراچی: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو نئے معاشی خطرات کی نشاندہی کردی ہے۔ اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 18 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، معاشی ترقی 6 فیصد کے معینہ ہدف سے 1.2 فیصد کم رہنے کا امکان، زرعی پیداوار ہدف سے کم، صنعتی اور خدمات کا شعبہ بھی متاثر ہونے کے امکانات ظاہر کئے ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کی معاشی صورتحال پر جاری کردہ رپورٹ میں کرنٹ اکاؤنٹ اور بجٹ خسارہ پاکستان کیلئے چیلنج قرار دیا گیا ہے۔ گردشی قرضہ 1400 ارب روپے سے تجاوز اور مہنگائی 6 فیصد ہدف سے بڑھ کر 6.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی حکومت کو بڑھتے ہوئے قرضوں اور زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا مسئلہ حل کرنا ہوگا، اس کیلئے بیرونی ذرائع سے وافر فنڈز کا انتظام کرنے کی ضرورت ہے، مختلف ممالک، عالمی اداروں، بیرون ملک پاکستانیوں سے مالی وسائل اور سرمائےکی عالمی مارکیٹ میں بانڈ کے ذریعے بھی فنڈز حاصل ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ نئی حکومت کو درست اصلاحات کے ذریعے، مثبت نتائج پیدا کرنا ہوں گے، امید ہے وہ روزگار پیدا کرنے اورسماجی ومعاشی ترقی کی پالیسیاں اختیار کرے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک انفراسٹرکچر، خوراک، توانائی، سرمایہ کاری اور تجارتی شعبوں میں پاکستان سے تعاون کرے گا۔

ٹیگس

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close