فنانسمنی اینڈ بینکنگ
تازہ ترین

پاکستان پر قرض اور واجبات کا حجم 29 ہزار 861 ارب روپے سے تجاوز کرگیا

ایک سال کے دوران ملکی اور غیر ملکی قرضوں اور واجبات 4762 ارب روپے بڑھ گئے، اسٹیٹ بینک کی چشم کشا رپورٹ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار نے معاشی سونامی کے خطرات ظاہر کردیئے ہیں۔ ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق ملک پر قرض اور واجبات کا حجم 29861 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران ملکی قرضوں اور واجبات کی مد میں 4762 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2017 میں پاکستان پر 25109 ارب روپے کے ملکی، بیرونی قرضے اور واجبات تھے۔

اسٹیٹ بینک کی چشم کشا رپورٹ کے مطابق مقامی قرضوں کا حجم 16 ہزار 415 ارب روپے تک جا پہنچا ہے جبکہ بیرونی ذرائع ے حاصل کردہ حکومتی قرضے کا بوجھ 10 ہزار 936 ارب روپے ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی واجبات 1442 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close