فنانسمنی اینڈ بینکنگ
تازہ ترین

وفاقی حکومت نے نیشنل بینک کے صدر سعید احمد خان کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

وزرات خزانہ نے طارق جمالی کو نئی ذمہ داریاں تفویض کرنے کے لئے اسلام آباد طلب کرلیا

کراچی: وفاقی حکومت نے نیشنل بینک کے صدر سعید احمد خان کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے مزید یہ کہ وزارت خزانہ نے بینک کے سینئر ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ طارق جمالی کو قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں تفویض کرنے کے لئے اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

آج نیشنل بینک کی میڈیا بریفنگ بھی ملتوی کردی گئی ہے۔ نیشنل بینک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے صدر کی تقرری کے بعد فنانشل رپورٹ پر میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں سعید احمد کو ملزم نامزد کیا تھا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سیعد احمد خان کو تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کرنے کے لئے مراسلہ جاری کیا تھا۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close