فنانسمنی اینڈ بینکنگ
تازہ ترین

وزیر اعظم کی دیامیر- بھاشا ڈیم فنڈ کیلئے اپیل پر دو روز میں اسٹیٹ بینک کو 4 کروڑ 90 لاکھ مل گئے

عوام کی رہنمائی کے لئے پی کے ریوینیو کی کوشش، تمام بینکوں کے اکاونٹس کی تفصیلات گیلیری میں ملاحظہ کریں

کراچی: وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رقوم جمع کرانے میں تیزی واقع ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان اعلٰی عابد قمر نے ” پی کے ریوینیو” کو بتایا کہ وزیر اعظم کی اپیل پر صرف دو روز کے دوران اسٹیٹ بینک کو 4 کروڑ 90 لاکھ کے اعدد و شمار ملے ہیں۔

سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کی اطلاع پر اسٹیٹ بینک کے ترجمان اعلٰی نے وضاحت کی ہے کہ اسٹیٹ بینک کا اپنا کوئی ( آئی بی اے این) نہیں، تمام کمرشل بینکوں کو جاری کردہ (آئی بی اے این) اور اکاونٹس کی تفصیلات واضع طور پر مشتہر کی جارہی ہیں۔

View Fullscreen

عابد قمر نے کہا ہے کہ مستقبل کے لئے دنیا بھر سے پاکستانی اپنے تئیں ڈیمز کے لئے قائم کردہ فنڈ میں رقوم جمع کروارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ملک سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے جزبہ حب الوطنی کی قدر کرتا ہے اور اس سلسلے میں ان کی رہنمائی کے لئے عملہ شب و روز اپنی خدمات انجام دیتا رہے گا۔

پی کے ریوینیو نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے حاصل کردہ تمام کمرشل بینکوں کے اکاونٹس کی تفصیلات گیلیری میں شائع کررہا ہے

اسٹیٹ بینک کے ترجمان اعلٰی نے کہا ہے کہ اندرون اور بیرون ملک پاکستانی ڈیموں کے لئے قائم کردہ فنڈ کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر وزٹ کرسکتے ہیں

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close