سیکٹورلفنانس
تازہ ترین

وزیر اعظم عمران خان نے نامور ماہرین پر مشتمل معاشی مشاورتی کونسل قائم کردی

امید ہے کہ پاکستان اپنے بہترین اذہان کو استعمال کرتے ہوئے بحرانی کیفیت سے نکلنے کی صلاحیت حاصل کرلے گا، ماہرین

کراچی: وزیراعظم عمران خان نیازی نے اپنے انتخابی منشور کے تحت اعلٰی تعلیمیافتہ اور تجربہ کار اقتصادی اور معاشی ماہرین پر مشتمل معاشی مشاورتی کونسل قائم کردی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

معاشی مشاورتی کونسل میں شامل 18 ارکان میں7 کا تعلق سرکاری اور 11 کا تعلق نجی شعبے سے ہے، نجی شعبے کے اراکین میں پاکستانی، برطانوی اور امریکی ماہرین بھی شامل ہیں۔

حکومت پاکستان کے معاشی اصلاحات یونٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق ایڈوائزری کونسل میں وزیر خزانہ، وزیر پلاننگ، پلاننگ کمیشن کے نائب چیئرمین، گورنر اسٹیٹ بینک، مشیر اداریاتی اصلاحات، مشیر تجارت اور سیکریٹری فنانس ڈویژن کو شامل کیا گیا ہے۔
نجی شعبے سے شامل کئے گئے اراکین میں آئی بی اے کے ڈاکٹر فرخ اقبال، ڈاکٹر اشفاق حسن، ڈاکٹر اعجاز نبی، ڈاکٹر عابد سلہیری، ڈاکٹر اسد زمان، ڈاکٹر نوید حامد، سلیم رضا، ثاقب شیرانی، ڈاکٹر عاطف میاں، ڈاکٹر عاصم اعجاز خواجہ اور ڈاکٹرعمران رسول شامل ہیں۔

معاشی مشاورتی کونسل کے ارکان کا اجلاس ہر ماہ ہوگا۔ جس میں ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے اور تمام شعبوں کی تنضم نو کے ساتھ معاشی رفتار میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر مشاورت اور تجاویز مرتب کی جائیں گی۔ وزارت خزانہ کے ذراعئ کا کہنا ہے کہ معاشی مشاورتی کونسل براہ راست وزیر اعظم کو جواب دہ ہوگی۔

نئی معاشی مشاورتی کونسل کے قیام اور اس میں شامل اراکین کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اب امید ہوچلی ہے کہ پاکستان اپنے بہترین اذہان کو استعمال کرتے ہوئے اگلے چند برسوں میں بحرانی کیفیت سے نکلنے کی صلاحیت حاصل کرلے گا۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close