ٹیکسیشنفنانس
تازہ ترین

نئی حکومت حرکت میں آگئی، جہانزیب خان ایف بی آر کے چیرمین تعینات

پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے ڈاکٹر محمد خان جہانزیب بحیثیت سیکرٹری بورڈ آف انوسٹمنٹ سے وابستہ رہے ہیں

اسلام آباد: وفاق سے تبدیلی کی ہوائیں چلنا شروع ہوچکی ہیں ان ہواؤں کے تیز جھکڑوں نے بڑے برج ہلا کر رکھ دیئے ہیں۔ نیشنل بینک کے صدر سیعد احمد کی برطرفی کے بعد اب ایف بی آر کی چیرپرسن رخسانہ یاسمین کو بھی فارغ کردیا گیا ہے۔ وفاق سے آمدہ اطلاعات کے مطابق اہم ترین اداروں کےسربراہوں کی تبدیلی سے معاملات کو درست سمت میں لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نیازی نے وفاقی وزیر خزانہ کی مشاورت سے ڈاکٹر محمد جہانزیب خان جو کہ سیکرٹری بورڈ آف انوسٹمنٹ ہیں، چیرمین ایف بی آرکی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے بی ایس-22 افسر ڈاکٹر محمد جہانزیب خان سابق دور حکومت میں پجناب پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈکے چیرمین رہے ہیں۔ نواز دور میں سیکریٹری خزانہ کے لئے دو نام تفویض کئے گئے تھے ۔ شاہد محمود پاشا اور ڈاکٹر محمد جہانزیب خان لیکن مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار سے قربت کے نتیجے میں شاہد محمود پاشا کو فوقیت دی گئی۔

ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے 15 ویں کامن ٹریننگ پروگرام سے ہے۔ اس گروپ کے افسران پاکستان کی افسر شاہی میں اہم ترین مقام رکھتے ہیں۔

وفاقی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی چیرمین شپ کے لئے پانچ ناموں میں ڈاکٹر محمد جہانزیب کا انتخاب مستقبل کے لئے ادارے کی اصلاحات اور بیرون ممالک موجود پاکستانیوں کی رقوم کی واپسی کی حکمت عملی کے لئے کیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ بشمول گورنر اسٹیٹ بینک، 12 اہم ترین اداروں کے نئے سربراہوں کے لئے قابل افراد کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close