ٹریڈ اینڈ انڈسٹریسیکٹورلفنانس
تازہ ترین

ملک کی دولت لوٹنے والے 100 بڑے ناموں کی فہرست تیار، ٹھوس شواہد کے ساتھ نیب کو کیس بھیجے جائیں گے

بیرون ملک ایک ارب روپے کی نشاندہی کرنے والے کو 20 کروڑ روپے دیئے جائیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ملک کی دولت لوٹ کر بیرون ممالک لیجانے والے 100 بڑے ناموں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے اور ٹھوس شواہد کے ساتھ کیس نیب کے حوالے کئے جائیں گے ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا کہ ان بڑے ناموں کی فہرست بھی جاری کی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے بیرون ملک سے رقوم واپس لانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے ٹاسک فورس بھی قائم کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں آٹھ اہم نکات پر غور ہوا اور ملک کے وسیع تر مفاد میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ بیرون ملک ایک ارب روپے کی غیر قانونی جائیداد کی نشاندہی کرنے والے کو بیس کروڑ روپے دیئے جائیں گے اور بیرون ملک موجود رقم کی معلومات فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سمیت تمام اسکیمیں ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے لیکن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام ختم نہیں کی جارہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 100 بڑے ناموں کے بارے میں سب اچھی طرح جانتے ہیں، فہرست سامنے آئی تو پتہ چل جائےگا، پوری قوم کو پتہ چلےگا قومی دولت کس نے لوٹی ہے

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم آفس میں احتساب کا خصوصی سیل بنادیا گیا ہے، ملکی دولت لوٹنے والے افراد کے خلاف اعلیٰ سطح پر تحقیقات کے لیے احتساب کمیٹی میں نیب، ایف آئی اے اور انٹیلی جنس اداروں کےحکام بھی شامل ہیں۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close