ٹریڈ اینڈ انڈسٹریفنانس
تازہ ترین

ملک کو گرے لسٹ سے بچانے کیلئے ایس ای سی پی کا اہم فیصلہ

تمام کمپنیاں حقیقی مالکان، چیف ایگزیکٹیو، شیئر ہولڈرز، کے تمام تر کوائف 90 روز میں رجسٹر کرلیں

اسلام آباد: فنانشل ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے بچانے کیلئے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) نے تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو 90 روز کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

ایس ای سی پی نے رجسٹرڈ کمپنیوں کو حقیقی ملکیت کی مکمل معلومات جن میں کمپنی مالکان ، ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹیوز، دیگر اعلٰی عہدوں پر فائز افسران، شیر ہولڈرز کے مکمل کوائف ان کے شناختی کارڈ، این ٹی این کی تفصیلات کے رجسٹر ترتیب دینے کی حتمی تاریخ سے آگاہ کردیا ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رجسٹرڈ کمپنیوں کے مالکان کی تمام تر معلومات درست کی جائیں اور طلب کرنے پر ایس ای سی پی کے مجاز افسر کو فراہم کی جائیں۔

ایس ای سی پی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کمپنی کی ملکیت چھوڑنے والے افراد کے بارے میں بھی مکمل معلومات رجسٹر میں درج کی جائیں۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیرمین کی جانب سے جاری کردہ سرکلر 16 برائے 2018 کےمطابق کمپنیز ایکٹ کے سیکشن 453 کے تحت مزکورہ تفصیلات فراہم کرنے میں ناکامی کو قوانین کی خلاف ورزی اور قابل سزا جرم تصور کیا جائے گا۔

واضع رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کو 26 نکات پر عملدرآمد کرنے کے لئے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close