ٹیکسیشنفنانس
تازہ ترین

ملک بھر کے ٹیکس دہندگان کیلئے ایف بی آر کا اہم اقدام، گوشوارے جمع کرانے کے لئے ” آف لائن” موڈ ” متعارف کردیا

اب ٹیکس پیئر گوشوارے فارم پر کرکے "آئی آر آئی ایس- اے ڈی ایکس" ایپلی کیشن کے ذریعے اپنی سہولت کے مطابق جمع کراسکتے ہیں

کراچی: سالانہ گوشوارے جمع کرانے میں آن لائن نظام کی سست روی، ٹیکس پیئرز کی مشکلات پر قابو پانے اور ہر سال ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کے تدارک کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے بلا آخر آف لائن ایپلی کیشن ” آئی آر آئی ایس- اے ڈی ایکس ” متعارف کردی ہے۔

ایف بی آر کے پورٹل پر آف لائن ایپلی کیشن کے ذریعے "آئی آر آئی ایس- اے ڈی ایکس” آف لائن موڈ پر ٹیکس پیئر اپنے گوشوارے اور اثاثوں کی تفصیلات پر کرکے سہولت کے ساتھ کسی بھی وقت جمع کرسکتے ہیں۔

ایف بی آر کے اعلامیئے کے مطابق اس ایپلی کیشن کو ادارے کے آئی ٹی شعبے نے شب و روز کی کاوشوں کے بعد مختلف تجربات سے گزار کر بلا آخر جاری کردیا ہے۔

واضع رہے کہ ماضی میں کاروباری اور تنخواہ دار طبقے کے جانب سے حقیقی ٹیکس پیئرزکو گوشوارے جمع کرانے میں حائل رکاوٹوں کی متواتر نشاندہی کی گئی تھی۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ایپلی کیشن کے متعارف کرائے جانے کے بعد طویل وقت کے لئے آن لائن رہنے کی ضرورت نہی ہوگی۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close