ٹیکسیشنفنانس
تازہ ترین

مالی سال 2018 کے دوران ایف بی آر نے درآمدی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 97 ارب روپے حاصل کئے

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریوینیو ( ایف بی آر) کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال2018ء کے دوران گاڑیوں کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی میں24 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران گاڑیوں کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں حکومتی خزانے کو97.094 ارب روپے کی وصولی ہوئی ہے۔

مالی سال2017ء کے دوان اس مد میں78.313 ارب روپے کی کسٹمز ڈیوٹی وصول کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں گاڑیوں کی درآمدات پر سب سے زائد ڈیوٹی وصول کی گئی ہے۔

واضع رہے کہ مالی سال2017ء کے دوران گاڑیوں کی درآمدات پر کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کی شرح میں15.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close