سیکٹورلفنانس
تازہ ترین

قومی بچت کی اسکیمز پر منافعے کی شرح میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد: قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔ ادارہ قومی بچت کے اعلامیے کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں اعشاریہ 75 فیصد کااضافہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈیفنس سرٹیفکیٹ پرشرح منافع نو اعشاریہ صفر نو فیصد ہوگئی ہے۔

بہبود اورپنشن سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں اعشاریہ سات دو فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، اس طرح بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹ پرشرح منافع اب دس اعشاریہ نو دو فیصد ہوگئی ہے۔

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ میں اعشاریہ آٹھ صفر فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، اس طرح اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پرشرح منافع اب سات اعشاریہ چھ صفر فیصد ہوگئی ہے۔

سیونگ اکاؤنٹ کی منافع میں ایک فیصداضافہ ہوا ہے۔ اب سیونگ اکاؤنٹ پرشرح منافع چھے فیصدہوگئی ہے۔
ادارہ قومی بچت کے مطابق اعلان کردہ منافع کی شرح کااطلاق نئی سرمایہ کاری پر ہوگا۔

ٹیگس

Zubair Yaqoob

The author has diversified experience in business reporting. He is senior editor at www.pkrevenue.com. He can be reached at [email protected]

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Alert: Content is protected !!
Close